پاکستان سے ٹوئنٹی 20 سیریز کیلیے ویسٹ انڈین ٹیم کا اعلان

انگلینڈ کیخلاف 70 اور52 کی اننگز کھیلنے والے جیسون محمد کو منتخب کرلیا گیا ہے


Sports Desk March 18, 2017
انگلینڈ کیخلاف 70 اور52 کی اننگز کھیلنے والے جیسون محمد کو منتخب کرلیا گیا ہے ۔ فوٹو : فائل

ویسٹ انڈیز نے پاکستان کیخلاف 4 میچز پرمشتمل سیریز کیلئے ٹی 20 اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی 20 کا ٹاکرا 26 مارچ سے جمے گا جس کے لئے ویسٹ انڈیز نے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ انگلینڈ کیخلاف 70 اور52 کی اننگز کھیلنے والے جیسون محمد کو بھی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں منتخب کرلیا گیا ہے اور اسکواڈ میں سموئل بدری، کارلوس بریتھ ویٹ، جوناتھن کارٹر، آندرے فلیچر، جیسن ہولڈراور ایوان لوئس شامل ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے قومی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا اعلان

سنیل نارائن، ویراسیمی پرمیول، کیرون پولارڈ، روومن پاول، مارلون سموئلز، لینڈل سمنز، جیروم ٹیلر ، چیڈوک والٹن اور کیسوک ولیمز بھی پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ٹیم کا حصہ ہیں۔