آپریشن ردالفساد پنجاب کے مختلف شہروں سے 19 مشتبہ افراد گرفتار

خفیہ اطلاعات پر کی جانے والی کارروائیوں میں پنجاب رینجرز، پولیس اورحساس اداروں نے مشترکہ طور پر حصہ لیا،آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک March 19, 2017
خفیہ اطلاعات پر کی جانے والی کارروائیوں میں پنجاب رینجرز، پولیس اورحساس اداروں نے مشترکہ طور پر حصہ لیا،آئی ایس پی آر۔ فوٹو : فائل

آپریشن رد الفساد کے تحت پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائیوں کے دوران 19 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملک بھر میں آپریشن ردالفساد جاری ہے جس کے تحت پنجاب کے مختلف شہروں اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، سیالکوٹ، اٹک اور قصور میں سرچ اور انٹیلی جنس بیس کارروائیاں کی گئیں جس میں 19 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :ملک بھر سے 24 گھنٹوں میں 39 مشتبہ افراد گرفتار

پاک فوج کے ترجمان کے مطابق سرچ اور خفیہ اطلاعات پر کی جانے والی کارروائیوں میں پنجاب رینجرز، پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ طور پر حصہ لیا جب کہ گرفتار 19 مشتبہ افراد سے اسلحہ، لیپ ٹاپ، غیر ملکی کرنسی، نفرت انگیز مواد اور غیرملکی پاسپورٹ بھی برآمد ہوئے۔