پیپلزپارٹی میں ایک سے بڑھ کرایک چورہے، طلال چوہدری

ویب ڈیسک  اتوار 26 مارچ 2017
پیپلزپارٹی وہ ٹولہ ہے جو سندھ کے گٹرکے ڈھکن بھی بیچ کرکھا گیا ہے، طلال چوہدری فوٹو؛ فائل

پیپلزپارٹی وہ ٹولہ ہے جو سندھ کے گٹرکے ڈھکن بھی بیچ کرکھا گیا ہے، طلال چوہدری فوٹو؛ فائل

 لاہور: مسلم لیگ(ن) کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ شرجیل میمن اپنے قائدین کے نقش قدم پرچل رہے ہیں اور یہ چورکرپشن کرکے سیاست کے پیچھے چھپتے ہیں۔

طلال چوہدری کا پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کے بیان پرجواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ چوہدری نثارکے خلاف باتیں کرنے والے کرپشن کا ایک الزام تو سامنے لائیں، پیپلزپارٹی میں ایک سے بڑھ کرایک چورہے، چوراربوں کی کرپشن کرکے شور مچا رہے ہیں، شرجیل میمن کی چوریاں ذوالفقارمرزا سے پوچھ لیں جب کہ پیپلزپارٹی کے چورکرپشن کرکے سیاست کے پیچھے چھپتے ہیں۔

طلال چوہدری نے کہا کہ شرجیل میمن اپنے قائدین کے نقش قدم پرچل رہے ہیں جو چوری بھی کرتے ہیں اورسینہ زوری بھی جب کہ یہ چوروں کا وہ ٹولہ ہے جو سندھ کے گٹر کے ڈھکن بھی بیچ کرکھا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔