نئی فلم میں اکشے 12 اوررجنی کانت 5 روپ میں نظرآئیں گے

ویب ڈیسک  پير 27 مارچ 2017
رجنی کانت اور اکشے کی فلم ’’2.0‘‘ سب سے زیادہ بجٹ کے ساتھ بنائی جانے والی سائنس فکشن فلم ہے، فوٹو؛ فائل

رجنی کانت اور اکشے کی فلم ’’2.0‘‘ سب سے زیادہ بجٹ کے ساتھ بنائی جانے والی سائنس فکشن فلم ہے، فوٹو؛ فائل

ممبئی: بالی ووڈ کے ایکشن اسٹار اکشے کمار نئی آنے والی فلم ’’2.0‘‘ میں 12  اور رجنی کانت 5 مختلف روپ میں نظر آئیں گے۔

بھارتی فلم  نگری میں لیجنڈری اداکار رجنی کانت اور اکشے کمار کی فلم ’’2.0‘‘سب سے زیادہ بجٹ کے ساتھ بنائی جانے والی سائنس فکشن فلم ہے جب کہ فلم  تکمیل کے مراحل میں ہے اور اس کے تشہیری پوسٹر میں منظر عام پر آچکے ہیں جس میں دونوں اداکاروں کے روپ کو بے حد پسند کیا گیا ہے لیکن فلم میں دونوں اسٹارز کئی روپ میں دکھائی دینے والے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:رجنی کانت اور اکشے کی فلم نے ریلیز سے قبل ہی 110 کروڑ کمالیے

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’’2.0‘‘ میں اکشے کمارایک یا 2 نہیں بلکہ 12 مختلف  اقسام کے روپ دھاریں گے جس میں خوفناک اور سائنس دان کا روپ بھی شامل ہے جب کہ فلم میں رجنی کانت بھی 5 الگ انداز میں نظر آئیں گے اور اس طح یہ دونوں اداکاروں کی کئی روپ بدلنے والی یہ پہلی فلم ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:رجنی کانت اور اکشے کمار کے ایکشن سین پر 20 کروڑ خرچ

واضح رہے کہ فلم ’’2.0‘‘ رواں سال 18 اکتوبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔