رجنی کانت اور اکشے کی فلم نے ریلیز سے قبل ہی 110 کروڑ کمالیے

ویب ڈیسک  بدھ 15 مارچ 2017
رجنی کانت اور اکشے کمار کی فلم 450 کروڑ کے بڑے بجٹ سے بنائی جارہی ہے
فوٹو:تشہیری پوسٹر

رجنی کانت اور اکشے کمار کی فلم 450 کروڑ کے بڑے بجٹ سے بنائی جارہی ہے فوٹو:تشہیری پوسٹر

ممبئی: بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار رجنی کانت اور اکشے کمار کی فلم ’’2.0‘‘ نے ریلیز سے قبل ہی سٹیلائٹ رائٹس کی مد میں 110 کروڑ کی کمائی کرلی۔

رجنی کانت اور اکشے کمار کی فلم ’’2.0‘‘ 450 کروڑ کے بڑے بجٹ سے بنائی جارہی ہے اور اسے  فلم نگری کی سب سے مہنگی ترین فلم قرار دیا جارہا  ہے لیکن بھاری بجٹ کی فلم نے سیٹیلائٹ رائٹس کی مد میں بڑی کمائی کرلی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رجنی کانت اور اکشے کمار کی فلم ’’2.0‘‘ نے نمائش سے قبل ہی سیٹلائٹ کے مالکانہ حقوق کی مد میں 110 کروڑ کی ڈیل کرلی ہے جب کہ فلم کے سیٹلائٹ رائٹس بھارتی ٹی وی ذی نیٹ ورک نے خریدے ہیں جس کی تصدیق فلم کی پروڈکشن کمپنی کے تخلیقی شعبے کے ہیڈ کی جانب سے کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ فلم ’’2.0‘‘ میں رجنی کانت ، اکشے کماراور ایمی جیکسن ایکشن میں نظرآئیں گی جب کہ فلم رواں سال دیوالی کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔