طویل عرصے بعد واپسی کامران کے کیچ ڈراپ کرنے کی عادت نہیں چھوٹی

کامران اکمل ٹیم میں بطوراسپیشلسٹ بیٹسمین کھیل رہے ہیں


Sports Desk March 27, 2017
کامران اکمل ٹیم میں بطوراسپیشلسٹ بیٹسمین کھیل رہے ہیں . فوٹو : فائل

HYDERABAD/ KARACHI: کامران اکمل کی طویل عرصے بعد ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں واپسی ہوئی لیکن ان کی کیچ ڈراپ کرنے کی عادت نہیں چھوٹی۔

عرصہ دراز تک قومی ٹیم سے باہر رہنے کے باوجود کامران اکمل کے کیچ ڈراپ کرنے کی عادت نہیں چھوٹی۔ اب چونکہ وہ ٹیم میں بطوراسپیشلسٹ بیٹسمین کھیل رہے ہیں، اس لیے انہیں ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹوئنٹی 20 میں بیک ورڈ پوائنٹ پر تعینات کیا گیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دیدی

شاداب کی گیند پر جب پولارڈ نے گیندکو اسی جانب اچھالا تو یہ ایک سیدھا سادہ کیچ دکھائی دے رہا تھا، مگر 35 سالہ کامران سست رفتاری سے آگے بڑھے اور کیچ ڈراپ کردیا۔