بھارت میں ایشین اسکواش کیلیے پاکستانی ٹیم کو این اوسی مل گیا 

اسپورٹس رپورٹر  منگل 28 مارچ 2017
چنئی میں 28 سے 30 اپریل تک شیڈول ایونٹ میں وقارمحبوب، فرحان زمان، طیب اسلم اور فرحان زمان حصہ لیں گے ۔ فوٹو: فائل

چنئی میں 28 سے 30 اپریل تک شیڈول ایونٹ میں وقارمحبوب، فرحان زمان، طیب اسلم اور فرحان زمان حصہ لیں گے ۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: بھارت میں شیڈول ایشین سینئراسکواش چیمپئن شپ میں شرکت کیلیے پاکستانی ٹیم کواین اوسی مل گیا۔

وزارت بین الصوبائی رابطہ امور نے پاکستان کی6 رکنی اسکواش ٹیم کوبھارت میں شیڈول ایشین سینئر اسکواش چیمپئن شپ میں شرکت کیلیے این اوسی جاری کردیا۔

چنئی میں 28 سے 30 اپریل تک شیڈول ایونٹ میں وقارمحبوب، فرحان زمان، طیب اسلم اور فرحان زمان حصہ لیں گے، ٹیم آفیشلز میں پاکستان اسکواش فیڈریشن کے نئے نامزد جنرل سیکریٹری ونگ کمانڈرطاہراور کوچ محمد فہیم گل شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔