لانگ مارچ ریڈ زون میں داخل ہوگا نہ ریاست مخالفت نعرہ لگے گا

طاہرالقادری بلٹ پروف شیشے کے عقب میں بیٹھیں گے،اسٹیج اورپنڈال میں200فٹ فاصلہ،ہرشخص کی تلاشی ہوگی،اسلحہ لانے پرپابندی


Numainda Express January 15, 2013
املاک کونقصان پہنچایاجائے گانہ کسی کی دل آزاری والی تقاریرہونگی ،تمام گاڑیاں مختص مقام پرہی پارک کی جائیں گی ،معاہدے کامتن فوٹو : ایکسپریس

تحریک منہاج القرآن اور اسلام آباد انتظامیہ کے مابین 19 نکاتی معاہدہ طے پاگیا ہے۔

جس کے تحت جلسے کے اختتام تک مارچ کے شرکا پرامن رہیں گے اور ریڈزون میں داخل نہ ہونے کے پابند ہونگے، طاہر القادری مارچ کے دوران بلٹ پروف گاڑی اور جلسہ گاہ میں بلٹ پروف شیشے کے عقب میں بیٹھے رہیں گے، پنڈال میں داخلے سے قبل شرکا کی تلاشی لی جائے گی۔



خواتین کارکنوں کی تلاشی کے لیے خواتین رضاکار تعینات ہوں گی، اسٹیج اور مارچ کے شرکا میں 200 فٹ کا فاصلہ ہوگا، جلسہ گاہ کو قناتیں لگاکربندکیا جائے گا،کوئی بھی شخص مسلح نہیں ہوگا،املاک کو نقصان نہیں پہنچایا جائے گا، مارچ کے شرکا ریاست کے خلاف نعرے بازی اورایسی تقاریر نہ کرنے کے پابند ہونگے جس سے کسی کی دل آزاری ہو، تمام گاڑیاں مختص کیے گئے مقام پرپارک کی جائیں گی، پولیس انتظامیہ اور منہاج القران کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹی سیکیورٹی کے امور کی نگرانی کرے ۔