ٹوئنٹی 20 سیریز میں فتح سے ٹیم کے حوصلے بلند ہو گئے وہاب ریاض

ہم نے ان ایریاز میں اٹیک کرنا چاہا جن میں حریف کو مشکلات کا سامنا تھا، پیسر


Sports Desk April 04, 2017
ہم نے ان ایریاز میں اٹیک کرنا چاہا جن میں حریف کو مشکلات کا سامنا تھا، پیسر۔ فوٹو: فائل

پیسر وہاب ریاض نے کہا ہے کہ ٹوئنٹی20سیریز میں فتح سے پاکستانی ٹیم کے حوصلے بلند ہوچکے، اس سے ایک روزہ معرکوں میں مدد ملے گی۔

وہاب ریاض نے کہا ہے کہ اگر مجھے اس کامیابی کا کریڈٹ کسی کو دینا ہو تو میں بولنگ کوچ اظہر محمودکو دوں گا، کپتان اور دیگرکوچز کا بھی اپنا کردار ہے، جب بھی وہ مل کر بیٹھتے توہمارے اچھے کھیل کو سراہتے اور خامیوں کی نشاندہی کرتے، ہم نے ان ایریاز میں اٹیک کرنا چاہا جن میں حریف کو مشکلات کا سامنا تھا، میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں یہ کامیابی حکمت عملی پر کاربند رہنے کی وجہ سے ملی اور یہی بڑا فرق تھا۔

یاد رہے کہ ابتدائی دونوں میچز میں شاداب خان نے پاکستان کی کامیابی میں مرکزی کردار ادا کیا تاہم وہاب کہتے ہیں کہ اس سیریز میں اسپنرز اور فاسٹ بولرز دونوں نے ہی اچھا پرفارم کیا، میں سمجھتا ہوں کہ اچھی چیز یہ رہی کہ ہر کوئی میچ ونر بننا چاہتا تھا اور اسی کے لیے کوشش کی۔