کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کے موسم خوشگوار سردی بڑھ گئی

منگل کوکم ازکم درجہ حرارت 12.5ڈگری سینٹی گریڈرہاجبکہ بدھ کو12تا14ڈگری سینٹی گریڈرہنے کا امکان ہے۔


Staff Reporter January 16, 2013
منگل کوکم ازکم درجہ حرارت 12.5ڈگری سینٹی گریڈرہاجبکہ بدھ کو12تا14ڈگری سینٹی گریڈرہنے کا امکان ہے۔ فوٹو: فائل

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث موسم خوشگوارہوگیااورسردی میں اضافہ نہیں ہوگیا،محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کوموسم جزوی ابرآلوداورہلکی بارش کاامکان ہے۔

منگل کی رات کلفٹن،ڈیفنس،گلشن اقبال،ایئرپورٹ،گلشن حدیداوردیگرعلاقوں میں ہلکی بارش ہوئی۔چیف میٹرولوجسٹ توصیف عالم نے بتایاکہ اس وقت کراچی میں جنوب مغرب سے ہوائیں چل رہی ہیں جس کے باعث سردی میں اضافہ نہیں ہورہا،جب شمال مغرب سے ہوائیں چلیں گی توسردی میں اضافے کاامکان ہے، انھوں نے کہاکہ بارش کے باعث موسم خوشگوارہواہے تاہم سردی میں اضافے کاامکان نہیں۔منگل کوکم ازکم درجہ حرارت 12.5ڈگری سینٹی گریڈرہاجبکہ بدھ کو12تا14ڈگری سینٹی گریڈرہنے کا امکان ہے۔