ریل گاڑیوں میں اے ٹی ایم مشینیں لگانے کی تیاریاں

ویب ڈیسک  جمعـء 7 اپريل 2017
منصوبے کے پہلے مرحلے میں 19 ایکسپریس ٹرینوں میں اے ٹی ایم مشینز نصب کی جائیں گی۔ فوٹو : فائل

منصوبے کے پہلے مرحلے میں 19 ایکسپریس ٹرینوں میں اے ٹی ایم مشینز نصب کی جائیں گی۔ فوٹو : فائل

لاہور: نیشنل بینک کے سربراہ سعید احمد نے وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کو ٹرینوں میں اے ٹی ایم مشینیں لگانے کی پیشکش کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیرریلوے سعد رفیق سے نیشنل بینک کے سربراہ سعید احمد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان ریلوے اور نیشنل بینک کے درمیان دو طرفہ تعاون جاری رکھنے اور موجودہ کیش کلیکشن کے نظام کو مؤثر بنانے کا اعادہ کیا گیا نیشنل بینک کے سربراہ نے وفاقی وزیر کو ٹرینوں میں اے ٹی ایم مشینیں لگانے کی پیشکش کی۔ جس کے بعد وفاقی وزیرریلوے نے سیکرٹری ریلوے کو فریم ورک پر کام شروع کرنے کی ہدایت کردی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پشاورتاکراچی ریلوے ٹریک اپ گریڈکرنے کی فزیبلٹی رپورٹ تیار

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان ریلوے اور نیشنل بینک کے درمیان معاہدہ رواں ماہ کے آخری ہقتے تک متوقع ہے جس کے مطابق منصوبے کے پہلے مرحلے میں 19 ایکسپریس ٹرینوں میں اے ٹی ایم مشینز نصب کی جائیں گی جب کہ ریلوے اسٹیشنز پر بھی اے ٹی ایم مشینوں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ریل انجن کی خریداری وبحالی کیلیے 14 ارب مختص

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔