آئی پی ایل ڈی آر ایس کا طنزیہ تقاضا کرنے پر دھونی کی سرزنش 

میچ کے بعد دھونی نے اپنی غلطی تسلیم کرلی تھی


Sports Desk April 08, 2017
میچ کے بعد دھونی نے اپنی غلطی تسلیم کرلی تھی ۔ فوٹو : اے ایف پی

انڈین پریمیئر لیگ میں ممبئی انڈینز اوررائزنگ پونے سپر جائنٹس کے درمیان میچ کے دوران ڈی آر ایس کا طنزیہ تقاضا کرنے پر دھونی کو سرزنش کا سامنا رہا۔

ممبئی انڈینز سے آئی پی ایل میچ کے دوران رائزنگ پونے سپر جائنٹس کے وکٹ کیپر دھونی کو امپائرنگ فیصلے پر ڈی آر ایس کا طنزیہ تقاضا کرنے پر سرزنش کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

میچ ریفری نے یہ عمل کھیل کی روح کے منافی قرار سمجھتے ہوئے انہیں کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول ون کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا جب کہ میچ کے بعد دھونی نے اپنی غلطی تسلیم کرلی تھی۔