تمام فریق شام کے مسئلے کا پرامن حل تلاش کریں، ترجمان دفتر خارجہ

ویب ڈیسک  ہفتہ 8 اپريل 2017
کسی بھی ملک کی طرف سے کیمیائی ہتھیار کا استعمال قابل مذمت ہے، ترجمان دفتر خارجہ، فوٹو؛ فائل

کسی بھی ملک کی طرف سے کیمیائی ہتھیار کا استعمال قابل مذمت ہے، ترجمان دفتر خارجہ، فوٹو؛ فائل

 اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا کا کہنا ہے کہ پاکستان کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا مخالف ہے لہٰذا تمام فریق شام کے مسئلے کا پر امن حل تلاش کریں۔

شام کی صورت حال دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ پاکستان کیمیائی ہتھیاروں کے کنونشن کا رکن ہے اور ان ہتھیاروں کے استعمال کا مخالف ہے جب کہ کسی کی طرف سے بھی کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال قابل مذمت ہے۔ ترجمان نے کہا کہ شام کے عوام نے بے پناہ مصائب کا سامنا کیا ہے ان کے مسائل کا حل تلاش کیا جانا چاہیے، تمام فریق مسئلے کا پرامن حل تلاش کریں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :شام کے شہر ادلیب میں کیمیائی حملہ

واضح رہے شام کے جنگ زدہ شہر ادلیب میں گزشتہ روز کیے گئے کیمیائی حملے میں 58 افراد ہلاک ہوئے جن میں 12 بچے بھی شامل ہیں جب کہ امریکا نے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال پر شامی ایئربیس پر کروزمیزائلوں سے حملہ کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔