رنبیر کپور جیل سے رہا ہوگئے

ویب ڈیسک  جمعرات 13 اپريل 2017
سنجے دت کی جیل میں گزری ہوئی زندگی پر شوٹنگ کرنے کے لیے رنبیر کپور نے 7 دن جیل میں گزارے۔  فوٹو؛ فائل

سنجے دت کی جیل میں گزری ہوئی زندگی پر شوٹنگ کرنے کے لیے رنبیر کپور نے 7 دن جیل میں گزارے۔ فوٹو؛ فائل

ممبئی: بالی ووڈ اداکار سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار رنبیر کپور کی ایک اور تصویر منظر عام پر آگئی جس میں انہوں نے سنجے دت کا جیل سے رہائی کے بعد کا روپ اختیار کیا ہواہے۔  

بالی ووڈ میں سنجو بابا کے نام سے مشہور سنجے دت کی زندگی پر ان کے دوست اور معروف ہدایت کار راج کمار ہیرانی نوجوان اداکار رنبیر کپور کے ساتھ فلم بنانے میں مصروف ہیں جس کے لیے رنبیر سنجے دت کے زندگی کے تمام کردار کو شوٹ کرنے کے لیے کڑی محنت کررہے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛رنبیر کپور کو 7 دن جیل کی ہوا کھانا پڑے گی

https://c.express.pk/2017/04/1-1492083706.gif

https://c.express.pk/2017/04/2-1492083712.gif

بھارتی میڈیا پر آنے والی تصاویر میں رنبیر کپور نے سنجے دت کی جیل سے رہائی کے بعد والا روپ اختیار کیا ہوا جو کہ حقیقت سے بہت قریب ہے، اس حوالے سے سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے بھی انہیں کافی سراہا جارہا ہے۔

https://c.express.pk/2017/04/3-1492083717.gif

https://c.express.pk/2017/04/4-1492083721.gif

سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں رنبیر کپور نے کئی روپ اختیار کیے، پہلے اداکار نے اپنا وزن بڑھایا اور لمبے بال رکھ کر 90 کی دہائی والے سنجے دت کی شوٹنگ مکمل کی جس کے بعد دوبارہ انہوں نے اپنا وزن کم کیا اور فلم کے اگلے  حصے کی شوٹنگ میں مصروف ہوگئے جب کہ آج کل وہ سنجے دت کی جیل میں گزری ہوئی زندگی پر شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کے لیے انہوں نے 7 دن جیل میں بھی گزارے اور اب فلم کا وہ حصہ مکمل ہونے کے بعد جیل سے رہا ہوگئے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ 90 کی دہائی کے سنجے دت 

https://c.express.pk/2017/04/bhopal-jail-1-1488811707-1492083725.jpg

واضح رہے کہ ’’منا بھائی ایم بی بی ایس‘‘ سے بالی ووڈ میں ہدایت کاری کا سفر شروع کرنے والے راج کمار ہیرانی بالی ووڈ کو ’تھری ایڈیٹس‘ اور ’ پی کے‘ جیسی ہٹ فلمیں دے چکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔