مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 2 نوجوان شہید

ویب ڈیسک  ہفتہ 22 اپريل 2017

 سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے جعلی مقابلے میں مزید 2 نوجوانوں کو فائرنگ کر کے شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع بدگام کے علاقے حیات پورا میں قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کا بہانہ بنا کر علاقے کا محاصرہ کیا جس کے دوران اہلکاروں اور علاقہ مکینوں کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی جس پر اہلکاروں نے مقامی لوگوں کو مارنا پیٹنا شروع کردیا جب کہ قابض فوج نے جعلی مقابلہ ظاہر کر کے 2 نوجوانوں کو فائرنگ کر کے شہید کردیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 10 کشمیری شہید

بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز سے مقابلے کے دوران جاں بحق ہونے والے ایک نوجوان کی شناخت یونس مقبول غنی کے نام سے ہوئی ہے جب کہ دوسرے کی شناخت نہ ہوسکی تاہم علاقے میں بھاری نفری تعینات کر کے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔