رمضان المبارک بد امنی کے باعث پکوان مراکز بد ترین مندی کا شکار

پکوان مراکزمیںپہلے عشرے میں کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں، گذشتہ رمضان کے مقابلے میں کاروباری سرگرمیاں 80 فیصد گھٹ گئیں


Ehtisham Mufti July 31, 2012
شہر کے ایک پکوان سینٹر میں کھانے کی دیگ تیارکی جا رہی ہے(تصویر:عرفان علی)

امن وامان کی خراب صورتحال اور غیریقینی حالات نے رواںسال رمضان المبارک کے دوران پکوان مراکز کے کاروبار کو بدترین مندی سے دوچار کیا ہے، پکوان مراکز کے مالکان نے ''ایکسپریس'' کوبتایا کہ شہرمیں گذشتہ چند ماہ سے بدامنی اور پرتشدد وارداتوں کے باعث پکوان مراکز کی گذشتہ تین ماہ کی رولنگ بری طرح متاثرکی ہوئی ہے اور اس خراب رولنگ کے اثرات ماہ رمضان المبارک کے ابتدائی عشرے میں بھی برقراررہے ہیں

جبکہ رہی سہی کسر ہوشربا مہنگائی کے نتیجے میں گرتی ہوئی قوت خرید نے پوری کردی ہے جس کے سبب کراچی کے 70 فیصد سے زائد پکوان مراکز کی تجارتی سرگرمیاں ماہ صیام کے پہلے عشرے میں معطل رہی ہیں جبکہ شہر کے حساس علاقوں میں قائم پکوان مراکزکے مالکان نے مختلف گروپوں کی جانب سے بھتہ پرچیوں کے خوف کی وجہ سے اپنے مراکز بند رکھنے میںعافیت سمجھی ہے،

ایک پکوان مرکزکے مالک محمد طارق نے ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ پکوان مراکز کی 3 ماہ کی رولنگ خراب ہونے اور شہر کے نامساعد حالات کی وجہ سے ان کی کمرٹوٹ گئی ہے جس کا اندازہ اس امر سے لگایا جاسکتا ہے

مقبول خبریں