- حماس نے قطر اور مصر کی جنگ بندی کی تجویز مان لی
- سعودی ولی عہد ہر سطح پر پاکستان کی مدد کرنا چاہتے ہیں، وزیراعظم
- بلوچستان کے مسائل سیاسی ڈائیلاگ کے ذریعے حل ہونے چاہئیں، صدر مملکت
- کراچی سے بھارتی خفیہ ایجنسی کے 2 انتہائی خطرناک دہشت گرد گرفتار
- جسٹس بابر ستار کے خلاف مہم چلانے پر توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ
- حکومت سندھ نے پیپلزبس سروس میں خودکار کرایہ وصولی کا نظام متعارف کرادیا
- سعودی ولی عہد کا رواں ماہ دورۂ پاکستان کا امکان
- سیاسی بیانات پر پابندی کیخلاف عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کیلئے قومی ٹیم کی نئی کِٹ کی رونمائی
- نازک حصے پر کرکٹ کی گیند لگنے سے 11 سالہ لڑکا ہلاک
- کے پی وزرا کو کرایے کی مد میں 2 لاکھ روپے ماہانہ کرایہ دینے کی منظوری
- چینی صدر کا 5 سال بعد یورپی ممالک کا دورہ؛ شراکت داری کی نئی صف بندی
- ججز کا ڈیٹا لیک کرنے والے سرکاری اہلکاروں کیخلاف مقدمہ اندراج کی درخواست دائر
- کراچی میں ہر قسم کی پلاسٹک کی تھیلیوں پر پابندی کا فیصلہ
- سندھ ؛ رواں مالی سال کے 10 ماہ میں ترقیاتی بجٹ کا 34 فیصد خرچ ہوسکا
- پنجاب کے اسکولوں میں 16 مئی کو اسٹوڈنٹس کونسل انتخابات کا اعلان
- حکومت کا سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے عبوری فیصلے پر تحفظات کا اظہار
- طعنوں سے تنگ آکر ماں نے گونگے بیٹے کو مگرمچھوں کی نہر میں پھینک دیا
- سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیل گئی
- امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے پی ٹی آئی قیادت کی ملاقات، قانون کی حکمرانی پر گفتگو
پاکستانی اداکارہ صبا قمر کو بھارتی فلم میں کام کس طرح ملا؟
ممبئی: بھارتی فلم ’’ہندی میڈیم‘‘ کے ہدایتکار ساکیت چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستانی ڈراموں میں صباقمر کی اداکاری سے متاثر ہوکر فلم میں کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
پاکستانی اداکارہ صباقمر بالی ووڈ میں فلم ’’ہندی میڈیم‘‘ سے فنی سفر کا آغاز کررہی ہیں اور فلم میں ان کے مدمقابل عرفان خان مرکزی کردار میں نظر آئیں گے جب کہ فلم کے ٹریلر میں دونوں کی اداکاری کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا ہے جس کے بعد فلم کی کامیابی کی بھی پیش گوئی کردی گئی ہے لیکن اب صبا کے فلم میں انوکھے انداز میں کاسٹ ہونے کی کہانی سے ہدایتکار نے پردہ کشائی کی ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں:صباقمر کی پہلی بھارتی فلم ’’ہندی میڈیم‘‘ کا ٹریلر جاری
اپنے انٹرویو میں بالی ووڈ ہدایتکار ساکیت چوہدری کا کہنا تھا کہ عرفان خان کو فلم کے مرکزی کردار کے لیے پہلے ہی کاسٹ کرچکے تھے لیکن ان کے مدمقابل اداکارہ کی تلاش تھی تاہم جب ہم نے پاکستانی ڈراموں میں صبا قمر کی اداکاری دیکھی تو فوراً فلم میں لینے کا فیصلہ کرلیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ صبا قمر کو فلم میں کاسٹ کرنے کے لیے دونوں ممالک میں جاری کشیدگی سب سے بڑا مسئلہ تھا جس کے باوجود پروڈکشن ٹیم نےبڑا فیصلہ کیا اور انہیں فلم میں کام کرنے کے لیے راضی کیا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں:صبا قمر کی پہلی بھارتی فلم پر انگلیاں اٹھ گئیں
دوسری جانب اداکارہ صبا قمر پہلی بالی ووڈ فلم کے لیے پرجوش ہیں اوراس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ میرے لیے دل کی سیدھی سادھی عورت کا کردار نبھانا مشکل نہیں تھا کیوں کہ میں صاف اور روایتی لہجے میں اردو بولتی ہوں۔
واضح رہے کہ عرفان خان اور صباقمر کی فلم ’’ہندی میڈیم‘‘12 مئی کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔