ڈرون حملے بند کیے جائیں بے گناہ مررہے ہیںقبائلی رہنما

ہم پاکستان کو مضبوط بنانے کی جنگ لڑرہے ہیں، جان دینے سے گریزنہیں کریں گے


Numainda Express January 21, 2013
بھارت نے زیادتی کے واقعے سے توجہ ہٹانے کیلیے جارحیت کی،عباس آفریدی ودیگرکا خطاب. فوٹو: فائل

قبائلی علاقوں سے تعلق رکھنے والے وفاقی وصوبائی وزرا اور قبائلی رہنمائوں نے مطالبہ کیاہے کہ ڈرون حملوںکے ذریعے قبائلی علاقوںمیںقتل عام فوری بندکیاجائے۔

کمپنی باغ کوہاٹ میںجلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیرمملکت برائے تجارت ملک عباس آفریدی نے کہا کہ ڈرون حملوںمیں بے گناہ افراد مارے جارہے ہیں یہ سلسلہ بندہوناچاہیے،ہم پاکستان کو مضبوط بنانے کی جنگ لڑرہے ہیں اس کیلیے اپنی جانوں کا نذرانہ بھی دیناپڑاتوگریزنہیں کریں گے ۔انھوں نے کہا کہ بھارت نے ایک لڑکی کے ساتھ گینگ ریپ پرتنقید سے بچنے کیلیے پاکستان کے خلاف جارحیت کاارتکاب کرکے توجہ ہٹانے کی کوشش کی۔

17

رکن صوبائی اسمبلی امجدخان آفریدی نے کہا کہ ڈرون حملے انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔انھوں نے کہا کہ میں نے کوہاٹ کے عوام کی ترقی کیلیے کئی ارب روپے مالیت کے میگاپراجیکٹ مکمل کرائے،چار ڈگری کالج قائم کیے، 29 دیہات کو گیس فراہم کی جبکہ 76کروڑروپے لاگت سے ضمیر گُل ڈیم تعمیرکیاگیا۔جلسے سے شمیم آفریدی اوردیگر نے بھی خطاب کیا۔