بلوچستان میں ٹارگٹ کلنگ کیخلاف خصوصی فورس قائم

3سو سے زائد اہلکار شامل ہونگے، جرائم کی سرپرستی کرنیوالوں کیخلاف بھی کارروائی کریگی.


Numainda Express January 23, 2013
لیویز کوجدید خطوط پر استوار کرنے کیلیے اسلحہ، جدید آلات وغیرہ فراہم کردیے، سیکریٹری داخلہ. فوٹو:اے ایف پی/فائل

سیکریٹری داخلہ کیپٹن (ر) اکبر حسین درانی نے کہا ہے کہ ٹارگٹ کلنگ، اغوا برائے تاوان اور دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام اور ان میں ملوث عناصر کی گرفتاری کیلیے300 سے زائد اہلکاروں پر مشتمل خصوصی فورس قائم کردی گئی ہے۔

جبکہ لیویز فورس کو جدید خطوط پر استوارکرنے کیلیے اسلحہ، گاڑیاں ، جدید آلات اور یونیفارم وغیرہ فراہم کردی گئیں ہیں، اس کے ساتھ لیویز فورس کی ٹریننگ پر بھی توجہ دی جارہی ہے ان اقدامات کا مقصد لیویزکو جدید فورس میں ڈھالنا ہے۔

10

 

ان خیالات کا اظہار انھوں نے منگل کے روز صوبے کے تمام ڈویژنل کمشنرز کو لیویز فورس کیلیے گاڑیاں دینے کے موقع پر بات چیت میںکیا، یہ گاڑیاں اضلاع میں لیویز فورس کو فراہم کی جائیںگی، سیکریٹری خزانہ دوستین جمالدینی اور ڈائریکٹر جنرل لیویز فورس عبداللطیف کاکڑ بھی اس موقع پرموجود تھے، سیکریٹری داخلہ نے کہا کہ حکومت دہشتگردی سمیت امن وامان کے حوالے سے درپیش دیگر چیلنجزسے نمٹنے کیلیے پوری طرح تیار ہے۔