کترینہ کو ’’باہوبالی‘‘ کے ساتھ فلم کی پیشکش

ویب ڈیسک  ہفتہ 13 مئ 2017

فلم ’ساہو‘ تیلیگو، تامل، مالایا لم اور ہندی زبان میں ریلیزکی جائے گی: فوٹو: فائل

فلم ’ساہو‘ تیلیگو، تامل، مالایا لم اور ہندی زبان میں ریلیزکی جائے گی: فوٹو: فائل

ممبئی: بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کو ریکارڈ توڑ بزنس دینے والی فلم باہوبالی کے اداکار پربھاس کے ساتھ فلم کی پیش کش کی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایتکارسوجیت کی جانب سے بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کو اپنی نئی آنے والی فلم ’ساہو‘ کے لیے اداکار پربھاس کے ہمراہ مرکزی کردار کے لیے پیش کش کی گئی ہے لیکن تاحال کترینہ کی جانب سے پراجیکٹ کے حوالے کسی بھی قسم کا رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: کترینہ ہالی ووڈ میں کام کرنا کیوں نہیں چاہتیں؟

فلم ساہو ایک سائنس فکشن فلم ہوگی جس کے لیے اس سے قبل اداکارہ دپیکا پڈوکون، پرینیتی چوپڑا اورایمی جیکسن کو بھی پیشکش کی گئی تھی تاہم تینوں کی اداکاراؤں نے فلم کی پیشکش کومسترد کردیا تھا۔ ہدایتکار کے مطابق فلم ساہو کی شوٹنگ کا جلد ہی آغاز کردیا جائے گا جب کہ فلم تیلگو، تامل، مالایا لم اور ہندی زبان میں ریلیزکی جائے گی۔

واضح رہے کہ کترینہ کیف آج کل نئی آنی والی اپنی تین فلموں کی شوٹنگ اورپروموشن میں مصروف ہیں جن میں ’جگا جاسوس، ٹائیگر زندہ ہے اور ٹھگس آف ہندوستان‘ شامل ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔