حیدرآباد میں ڈاکوئوں نے تھانیدار کا گھر لوٹ لیا

3 مسلح افراد اہل خانہ کو یرغمال بنا کر طلائی زیورات و نقدی لے اڑے، دیگر وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے سے محروم


Numainda Express January 24, 2013
لطیف آباد نمبر 7 میں بینک سے رقم لے کر جانیوالے نجی کمپنی کے جیمس مسیح سے مسلح افراد نے ساڑھے3 لاکھ روپے لوٹے۔ فوٹو: فائل

لطیف آباد نمبر 10 میں 3 مسلح افراد مکی شاہ تھانے کے سابق ایس ایچ او اور سب انسپکٹر طارق قریشی کے گھر میں گھس کر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے کے طلائی زیورات،30 ہزار روپے نقد اور 3 موبائل فونز لوٹ کر فرار ہوگئے۔

لطیف آباد نمبر 7 میں بینک سے رقم لے کر جانیوالے نجی کمپنی کے جیمس مسیح سے مسلح افراد نے ساڑھے3 لاکھ روپے، ہوسڑی میں مسلح افراد نے اسلم راجپوت سے 2 لاکھ روپے چھین لیے۔



قاسم آباد تھانے کی حدود رانی باغ کے قریب سے رہزنوں نے شعیب سے موٹر سائیکل چھین لی۔