غیرملکی کرکٹرز کی جانب سے بھی مصباح اور یونس خان کی تعریف

پاکستان کرکٹ کیلیے ان کی خدمات کا کوئی ثانی نہیں، سابق بھارتی کپتان


Sports Reporter May 16, 2017
پاکستان کرکٹ کیلیے ان کی خدمات کا کوئی ثانی نہیں، سابق بھارتی کپتان۔ فوٹو: نیٹ

ISLAMABAD: غیرملکی کرکٹرز نے بھی مصباح الحق اور یونس خان کو زبردست الفاظ میں سراہا ہے۔

سابق بھارتی اسٹار سنجے منجریکر نے دونوں ریٹائرڈ پاکستانی کھلاڑیوں کو پسندیدہ شخصیات اور کامیاب بیٹسمین'' قرار دیا، سابق سری لنکن کرکٹر رسل آرنلڈ نے مصباح اور یونس کو شاندار کرکٹ کیریئر پر مبارکباد دیتے ہوئے کرکٹ کے عظیم سفیر قرار دیا۔

بھارتی ٹیم کے سابق کپتان اظہر الدین نے کہا کہ 10ہزار رنز بنانا آسان کام نہیں، یونس ایک عظیم کھلاڑی ہیں، انھوں نے تقریباً 40 سال کی عمر میں بھی خود کو فٹ رکھا، پاکستان کرکٹ کیلیے ان کی خدمات کا کوئی ثانی نہیں، یونس صرف ایک بہترین بیٹسمین ہی نہیں بلکہ ایک اچھے انسان بھی ہیں، انھیں جاوید میانداد اور ظہیر عباس جیسے عظیم پاکستانی کھلاڑیوں کی صف میں شامل کیا جا سکتا ہے۔