خواجہ آصف کا ملکی تاریخ میں بجلی کی ریکارڈ پیداوار کا دعویٰ

ویب ڈیسک  بدھ 17 مئ 2017
مسلم لیگ (ن) کا دعویٰ ہے کہ ملک سے 2018 کے اوائل تک لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کردیا جائے گا، فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن) کا دعویٰ ہے کہ ملک سے 2018 کے اوائل تک لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کردیا جائے گا، فوٹو: فائل

 اسلام آباد: وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے بجلی کی ریکارڈ پیداوار کا دعویٰ کیا ہے تاہم اس کے باوجود غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ برقرار ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بدھ کے روز ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ بجلی کی پیداوار بڑھ کر 17 ہزار 720 میگاواٹ تک ہوگئی۔ اس سے قبل کبھی بھی بجلی کی پیداوار اس سطح تک نہیں پہنچی۔ پانی سے 5 ہزار 240 میگاواٹ، آئی پی پیز سے 9 ہزار 579 میگاواٹ جب کہ سرکاری تھرمل پاور پلانٹس سے 2 ہزار 901 میگاواٹ بجلی حاصل ہوئی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : پی ٹی آئی کارکن واپڈا ہاؤس میں گھس گئے

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کا دعویٰ ہے کہ ملک سے 2018 کے اوائل تک لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کردیا جائے گا لیکن تمام تر اقدامات کے باوجو وسطی پنجاب کے علاوہ ملک بھر میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔