فرنچ فارمولا ون ریسر سیباستین بورڈیز حادثے کا شکار

اسپورٹس ڈیسک  پير 22 مئ 2017
سیباستین کی گاڑی حفاظتی رکاوٹ سے جا ٹکرائی جس کی وجہ سے ان کے کولہے کی ہڈی کئی جگہوں سے ٹوٹ گئی۔ فوٹو: نیٹ

سیباستین کی گاڑی حفاظتی رکاوٹ سے جا ٹکرائی جس کی وجہ سے ان کے کولہے کی ہڈی کئی جگہوں سے ٹوٹ گئی۔ فوٹو: نیٹ

انڈیاناپولس: فرنچ فارمولا ون ریسر سیباستین بورڈیز انڈیاناپولس 500 ایونٹ کے کوالیفائنگ راؤنڈ کے دوران خوفناک حادثے کا شکار ہوگئے۔

ریسر سیباستین کی گاڑی حفاظتی رکاوٹ سے جا ٹکرائی جس کی وجہ سے ان کے کولہے کی ہڈی کئی جگہوں سے ٹوٹ گئی، ان کی گاڑی کو بھی آگ لگ گئی تھی تاہم سیباستین کو فوری طور پر انڈیانا یونیورسٹی اسپتال میں لے جایا گیا جہاں پر ان کی سرجری کی جانا تھی۔

قبل ازیں دن کے آغاز میں ہونے والی ریسز میں وہ نمایاں رہے تھے، وہ اس مقابلے میں ڈیل کوائین ریسنگ کی گاڑی دوڑا رہے تھے جنھیں جلد ہی اب متبادل ڈرائیور کی خدمات حاصل کرنا ہوں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔