سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا

ویب ڈیسک  جمعرات 25 مئ 2017
سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں پہلا روزہ بروز ہفتہ 27 مئی کو ہوگا۔ فوٹو: فائل

سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں پہلا روزہ بروز ہفتہ 27 مئی کو ہوگا۔ فوٹو: فائل

ریاض: سعودی عرب سمیت متحدہ عرب امارات اور خلیجی ریاستوں میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا لہٰذا ان ممالک میں پہلا روزہ بروز ہفتہ 27 مئی کو ہوگا۔

عرب ٹی وی کے مطابق رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لئے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں عدالتی کونسل کا اجلاس ہوا جس میں کونسل ممبران کو چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی ۔ اس کے بعد  عرب ممالک میں پہلا روزہ بروز ہفتہ 27 مئی کو ہوگا۔

عرب ماہرین نے کے مطابق جمعرات کو رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے امکانات بہت کم تھے  اور اسی بنا پر متحدہ عرب امارات، قطر، کویت، اردن، فلسطین، مسقط اور دیگر ممالک میں بھی رویت ہلال کی ذیلی کمیٹیاں قائم کی گئی تھیں ۔ جنہوں نے ہلالِ رمضان کی کوئی شہادت بیان نہیں کی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔