بھارت کو ہرانے کیلیے بیٹنگ اور بولنگ کے ساتھ فیلڈنگ پر توجہ دینا ہوگی، یونس خان

اسپورٹس ڈیسک  اتوار 28 مئ 2017
انگلینڈ کی وکٹوں پر اگر 400 رنز بن سکتے ہیں تو یہ ہدف عبور بھی کیا جا سکتا ہے، یونس خان۔ فوٹو: فائل

انگلینڈ کی وکٹوں پر اگر 400 رنز بن سکتے ہیں تو یہ ہدف عبور بھی کیا جا سکتا ہے، یونس خان۔ فوٹو: فائل

 کراچی: پاکستان کے لیجنڈ کرکٹر یونس خان نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان بھارت کو ہرانے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے لیکن روایتی حریف کے خلاف کامیابی کیلیے بیٹنگ اور بولنگ کے ساتھ فیلڈنگ پر بھی خصوصی توجہ دینی ہو گی۔

ہل پارک گراﺅنڈ میں رمضان ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے یونس خان نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی میں پہلے بھی بھارت کو شکست دے چکے ہیں اور اب بھی دے سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حسن علی اور فہیم اشرف نے بنگلا دیش کے خلاف وارم اپ میچ میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا، پاکستان کی نوجوان ٹیم کو ہماری بھرپور سپورٹ کی ضرورت ہے، سرفراز احمد کے پاس ٹیم کو آگے لے جانے کا اچھا موقع ہے۔

یونس خان نے مزید کہا کہ انگلینڈ کی وکٹوں پر اگر 400 رنز بن سکتے ہیں تو یہ ہدف عبور بھی کیا جا سکتا ہے، پاکستان ٹیم کنڈیشنز سے آگاہ ہو چکی ہے اور بھارت کے خلاف میچ میں اس کا بہت فائدہ ہو گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔