پیپلزپارٹی کی رہنما فردوس عاشق اعوان تحریک انصاف میں شامل

ویب ڈیسک  منگل 30 مئ 2017
میرا مقصد ملک سے کرپشن کا خاتمہ اور انصاف کی فراہمی ہے، عمران خان - فوٹو: سوشل میڈیا

میرا مقصد ملک سے کرپشن کا خاتمہ اور انصاف کی فراہمی ہے، عمران خان - فوٹو: سوشل میڈیا

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر اطلاعات اورپیپلزپارٹی کی رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت اختیار کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے پی ٹی آئی کے رہنما عمر ڈار  اور جہانگیر ترین کے ہمراہ  نتھیا گلی میں چیرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات  کی اور تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت اختیارکرتے ہوئے عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہارکیا۔

اس موقع پرعمران خان کا کہنا تھا کہ  اُن کا مقصد ملک سے کرپشن کا خاتمہ اور انصاف کی فراہمی ہے جب کہ آصف زرداری اور نواز شریف اسٹیٹس کو بچانے کےلیے نورا کشتی کرتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔