- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
بھارتی فلم ’’مام‘‘ کے پوسٹر میں پاکستانی اداکارہ سجل علی کی خوبصورتی کے چرچے
ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کی لیجنڈ اداکارہ سری دیوی کی نئی فلم ’مام‘ کا دوسرا پوسٹر جاری کردیا گیا ہے جس میں پاکستانی اداکارہ سجل علی نہایت خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں۔
اداکارہ سری دیوی فلم ’مام‘ کے ذریعے بالی ووڈ میں 5 سال بعد واپسی کررہی ہیں اس سے قبل وہ 2012 کی کامیاب ترین فلم انگلش ونگلش میں نظر آئی تھیں جس میں ان کی اداکاری کو شائقین کی جانب سے بے حد پزیرائی حاصل ہوئی تھی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں:سری دیوی کی فلم مام کا ٹیزر جاری
پاکستانی اداکارہ سجل علی اور عدنان صدیقی کی یہ پہلی بھارتی فلم ہے جس میں سجل علی سری دیوی کی بیٹی کا کردار ادا کررہی ہیں جبکہ عدنان صدیقی بھی اہم کردار میں نظر آئیں گے، چند ماہ قبل فلم کا پہلا پوسٹر جاری کیا گیا تھا جس میں صرف سری دیوی نظر آرہی تھیں لیکن اب ایک اور پوسٹر جاری کیا گیا ہے جس میں سری دیوی کے ہمراہ سجل علی، نواز الدین صدیقی اور اکشے کھنہ بھی جلوہ گر ہیں۔
فلم کی کہانی ماں اور سوتیلی بیٹی کے رشتے کے درمیان اتار چڑھاؤ کے گرد گھومتی ہے ، سری دیوی نے فلم میں سجل علی کی سوتیلی والدہ کا کردار ادا کیا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں:سری دیوی منفی 7 درجہ حرارت میں اپنی نئی فلم مام کی شوٹنگ میں مصروف
فلم کے پوسٹرکی سب سے دلچسپ چیز جس نے شائقین کو اپنی جانب متوجہ کیا تین الفاظ پیار،بھروسہ اور ملزم لکھے ہوئے ہیں۔ یاد رہے کہ فلم مام کے ذریعے سری دیوی کے بھارتی فلم انڈسٹری میں 50 سال مکمل ہورہے ہیں۔
واضح رہے کہ فلم 7 جولائی کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی اور بھارت کے ساتھ پاکستانی شائقین کو بھی فلم کی ریلیز کا شدت سے انتظار ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔