سری دیوی کی فلم’ ’مام‘‘ کا ٹیزر جاری

ویب ڈیسک  اتوار 2 اپريل 2017
سری دیوی فلم میں عدنان صدیقی کی اہلیہ اور سجل کی والدہ  کے کردار میں نظر آئیں گی،فوٹو:تشہیری پوسٹر

سری دیوی فلم میں عدنان صدیقی کی اہلیہ اور سجل کی والدہ کے کردار میں نظر آئیں گی،فوٹو:تشہیری پوسٹر

ممبئی: بالی ووڈ کی لیجنڈری اداکارہ سری دیوی اور پاکستانی اداکارعدنان صدیقی، سجل علی کی فلم’’مام‘‘ کا پہلا ٹیزر جاری کردیا گیا جب کہ فلم 14 جولائی کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

سری دیوی کی 5 سال بعد فلم ’’مام‘‘ کے ذریعے بالی ووڈ میں  واپسی ہورہی ہے جس کے باعث ان کے مداحوں کو فلم کا شدت سے انتظار ہے جب کہ فلم کا پہلا ٹیزر سوشل میڈیا پر جاری کردیا گیا ہے جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے اور یوٹیوب پر اب تک ایک دن میں ہی 20 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:سری دیوی منفی 7 درجہ حرارت میں اپنی نئی فلم “مام” کی شوٹنگ میں مصروف

فلم کے ایک منٹ 6 سیکنڈ کے ٹیزر میں پاکستانی اداکارہ سجل علی اور عدنان صدیقی کوباپ بیٹی کے روپ میں دیکھا جاسکتا ہے جب کہ سری دیوی فلم میں عدنان صدیقی کی اہلیہ اور سجل کی والدہ  کے کردار میں نظر آئیں گی جب کہ دیگر کاسٹ میں  نواز الدین صدیقی اور اکشے کھنہ شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔