اچھی فلم بھی اچھے لوگ ہی بناتے ہیں پوجا بھٹ

میں نے اس بات پر زیادہ توجہ دی کہ سنی لیون اور بپاشا باسو اچھی نظر آئے، پوجا بھٹ


Net News January 29, 2013
میں نے اس بات پر زیادہ توجہ دی کہ سنی لیون اور بپاشا باسو اچھی نظر آئے، پوجا بھٹ فوٹو : فائل

KARACHI: بالی وڈ اداکارہ پوجا بھٹ نے کہا ہے کہ میں اب پھر پہلے والی صورت میں آنا چاہتی ہوں مگر کیمرے کے سامنے نہیں آئوں گی پیچھے رہ کر کردار نبھائوں گی ۔

انھوں نے کہا کہ اچھی اور میعاری فلمیں بلاشبہ خوبصورت ہوتی ہیں اور جو ان کو تخلیق کرتے ہیں وہ بھی پیارے ہوتے ہیں ان کی شکل بھی اچھی ہوتی ہے یعنی اچھی فلم ہرصورت اچھے لوگ ہی بناتے ہیں ۔اس کے لیے میں اب اپنا وقت وقف کرنا چاہتی ہوں ۔انھوں نے کہا کہ فلم میں کوئی کردار نبھانے کا ارادہ نہیں رکھتی ہوں، خود کو بھی ٹھیک رکھنے کا ارادہ ہے میں فٹ رہوں گی تو اچھا ہوگا۔

انھوں نے کہ دو سال خود پر توجہ نہ دے سکی۔ انھوں نے کہا کہ میں نے اس بات پر زیادہ توجہ دی کہ سنی لیون اور بپاشا باسو اچھی نظر آئے۔ انھوں نے بتایا کہ میرے پاس اب وقت ہے اور میں نے اپنا 6 کلو وزن بھی کم کرلیا ہے ۔

مقبول خبریں