شاہد کپور میں اچھا شوہر ہونے کی ساری خوبیاں موجود

بیٹی کی ولادت کے میرا کا وزن کافی بڑھ گیا تو جو شاہد کو بالکل پسند نہ آیا


ویب ڈیسک June 06, 2017
بیٹی کی ولادت کے میرا کا وزن کافی بڑھ گیا تو جو شاہد کو بالکل پسند نہ آیا؛فائل فوٹو

ISLAMABAD: اداکار شاہد کپور نے اچھے شوہر کا کردار نبھاتے ہوئے اپنی بیوی میرا راجپوت کو ٹریننگ دینی شروع کردی لیکن یہ ٹریننگ فلموں میں کام کرنے کی نہیں بلکہ وزن کم کرنے کی ہے۔

اداکار شاہد کپور میں اچھے شوہر کی ساری خوبیاں پائی جاتی ہیں، وہ اپنی اہلیہ میرا راجپوت کا بے حد خیال رکھتے ہیں ،یہی وجہ ہے کہ ان کی بیٹی میشا کی ولادت کے بعد میرا کا وزن بڑھ جانے کے باعث انہوں نے خود میرا کو ٹریننگ دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ان کا وزن کم ہوجائے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شاہد کپور کی بیوی کو بھی فلموں میں کام کی پیشکشوں کی بھرمار

بھارتی ویب سائٹ کے مطابق میشا کی ولادت کے بعد میرا کا وزن کافی بڑھ گیا تھا جو شاہد کپور کو بالکل پسند نہیں آرہا تھا لہٰذا وہ خود اپنی بیوی کو لے کر جم جاتے ہیں اور انہیں وزن کم کرنے اور خود کوفٹ رکھنے کیلئے مختلف ٹپس دیتے ہیں۔

بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ کرینہ کپور خان پر بھی آج کل وزن کم کرنے کی دھن سوار ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ تینوں اداکار ایک ہی جم میں جاکر وزن کم کرنے کی تربیت لے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ شاہد کپور ان دنوں سنجے لیلیٰ بھنسالی کی فلم 'پدماوتی' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں فلم میں ان کے ساتھ رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون اہم کردار میں نظر آئیں گی۔

مقبول خبریں