جوتے اور سینڈلز کی قیمتوں میں اضافہ خریداری میں نمایاں کمی

ہوشربا مہنگائی زائد پیداواری لاگت کے باعث گذشتہ چند سال سے ہاتھ کے بنے ہوئے فٹ ویئرز کی مانگ تقریبا ختم ہوگئی ہے، تاجر


Ehtisham Mufti August 02, 2012
صدر: عیدالفطر کی تیاریوں کے سلسلے میںخواتین سینڈل کی خریداری کررہی ہیں،دوسری جانب نوجوان اپنے لیے جوتے پسند کررہے ہیں(فوٹو :عرفان علی)

BANGKOK: خام مال، یوٹیلٹیز ٹیرف میں اضافے اور پیداواری لاگت بڑھنے کے سبب رواں عید الفطر کے سیزن کے لیے مقامی طور پر تیار ہونے والے فٹ ویئرز کی قیمتوں میں گذشتہ سال کی نسبت20 فیصد اضافہ ہوگیا ہے جبکہ پاکستانی شوز انڈسٹری کے دو بڑے مارکیٹ پلیرز نے رواں عیدالفطر سیزن کے لیے بچکانہ، زنانہ اور مردانہ فٹ ویئرز کے مجموعی طور پر1500 نئے ڈیزائنز متعارف کرادیے ہیں۔

جن میں صرف بچوں کے لیے سب سے زیادہ550 تا600 نئے ڈیزائنز متعارف کرائے گئے ہیںکیونکہ عیدالفطر سیزن کے ساتھ رواں سال اسکولوں کی تعطیلات بھی ختم ہورہی ہیں اور ان عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے متوسط اور کم متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے والدین اپنے بچوں کے لیے ایسے فٹ ویئرز کی خریداری کو ترجیح دے رہے ہیں جو عیدالفطر میں نئے ملبوسات کے ساتھ استعمال ہونے کے علاوہ انکے اسکول یونیفارم کے ہمراہ بھی استعمال ہوسکیں۔

''ایکسپریس'' مارکیٹ سروے کے دوران فٹ ویئر کے دکانداروںنے بتایا کہ رواں سال ماہ رمضان المبارک کے دوران گذشتہ سال کی نسبت اگرچہ امن وامان کی صورتحال قدرے بہتر ہے لیکن کسی بھی وقت ممکنہ طور پر حالات بگڑنے کے خدشات کے باعث نہ صرف کسٹمرز بلکہ دکاندار بھی ہمہ وقت خوفزدہ رہتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ماہ صیام کا دوسرا عشرہ شروع ہونے کے باوجود مطلوبہ تعداد میں کسٹمرز مارکیٹوں کا رخ نہیں کررہے ہیں۔

مقبول خبریں