مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت سے مزید 2 نوجوان شہید

ویب ڈیسک  بدھ 21 جون 2017
دونوں نوجوانوں کا تعلق کشمیری حزب المجاہدین سے تھا، بھارتی فوج، کشمیر میڈیا سروس

دونوں نوجوانوں کا تعلق کشمیری حزب المجاہدین سے تھا، بھارتی فوج، کشمیر میڈیا سروس

 سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فوج نے مزید 2 کشمیری نوجوان شہید کر دئیے ہیں۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق سرینگر میں بارہ مولہ کے علاقے  پانزلہ پورہ میں بھارتی فوجیوں نے سرچ آپریشن کے دوران 2 مزید نوجوانوں کو بے دردی سے شہید کردیا، جس کے بعد علاقے میں شدید کشیدگی ہے جب کہ کشمیریوں کی جانب سے بھارتی فوج کے خلاف شدید احتجاج بھی جاری ہے۔ شہید نوجوانوں کی شناخت گلزاراحمد اور باسط احمد کے نام سے ہوئی ہے جب کہ بھارتی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں نوجوانوں کا تعلق حزب المجاہدین سے تھا۔

واضح رہے کہ تحریک آزادی کے نوجوان کمانڈربرہان مظفروانی کی شہادت کے بعد شروع ہونے والے بڑے پیمانے پر احتجاج کو فوجی طاقت کے ذریعے مسلسل کچلا جارہا ہے اوربھارت کے خلاف احتجاج کا سلسلہ ہرآنے والے دن کے ساتھ زورپکڑتا جا رہا ہے جب کہ آج کل بھارتی اہلکاروں نے نوجوانوں کا پیچھا لیا ہوا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔