اسلامی ریاستیں جل رہی ہیں اور ہمارے حکمران بین بجا رہے ہیں، خورشید شاہ

ویب ڈیسک  منگل 27 جون 2017
عالم اسلام کے لیڈر تماشا دیکھ رہے اور ہم تماشہ بن رہے ہیں، قائد حزب اختلاف - فوٹو: فائل

عالم اسلام کے لیڈر تماشا دیکھ رہے اور ہم تماشہ بن رہے ہیں، قائد حزب اختلاف - فوٹو: فائل

سکھر: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ اسلامی ریاستیں جل رہی ہیں اور ہمارے حکمران بین بجا رہے ہیں جب کہ عالم اسلام کے لیڈر تماشا دیکھ رہے اور ہم تماشہ بن رہے ہیں۔

سکھر میں عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ اسلامی ریاستیں جل رہی ہیں اور ہمارے حکمران بین بجا رہے ہیں ۔ عالم اسلام کے لیڈر تماشا دیکھ رہے ہیں اور ہم تماشا بن رہے ہیں، نواز شریف کو دیکھنا چاہیے 20 کروڑ عوام کے دل دکھے ہوئے ہیں مگر ہمارے حکمرانوں میں سچ اور حق کہنے کی جرات ختم ہوگئی ہے۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ  35 اسلامی ملکوں کا تو فوجی اتحاد بن گیا مگر دیگر اسلامی ممالک کا کیا ہوگا، آج ہمارے لیے ٹرمپ بہت بڑا آدمی ہوگیا اور قطر پر پابندی پر اسرائیل اور ٹرمپ خوش ہورہے ہیں جب کہ ذوالفقار بھٹو نے ہمیں ایٹمی قوت اس لیے نہیں بنایا کہ امریکا اور دہشتگردوں کے آگے جھک جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پارا چنار میں مرنے والے بھی اور مارنے والے بھی کلمہ گو تھے جب کہ داعش یہود و نصاریٰ کی تنظیم ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔