جام صادق پل کی مرمت میں تاخیر پر کاٹی کا اظہار افسوس

مرمت نہ ہوئی تو کسی بھی وقت ناخوشگوار حادثہ، قیمتی انسانی جانیں ضائع ہونے کا اندیشہ ہے۔


Business Reporter February 05, 2013
انتہائی اہم، نازک مسئلے کو نظر انداز کیا جارہا ہے، کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری۔ فوٹو : فائل

کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) نے خستہ حال جام صادق پل کی مرمت میں تاخیر پر سخت مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ متعلقہ ذمہ داروں اور حکومت کو اس ضمن میں متعدد بار یاد دہانی کے باوجود خستہ حال پل کی مرمت پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے جوافسوسناک امر ہے۔

کاٹی رہنمائوں ایس ایم منیر، چیئرمین کاٹی زبیرچھایا، آل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدرمیاں زاہد حسین ودیگر نمائندوں نے اس خدشے کو دہرایا ہے کہ اگر فوری طور پر خستہ حال جام صادق پل کی مرمت نہ کی گئی توکسی بھی وقت کوئی ناخوشگوار حادثہ رونما ہوسکتا ہے جس سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کا امکان ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت اس انتہائی اور اہم، نازک مسئلہ کو نظر انداز کر رہی ہے۔