کراچی پولیس میں بڑے پیمانے پرتبادلے اورتقرریاں

سہراب گوٹھ، تیموریہ اور گلشن معمار کے ایس ایچ اوز بھی تبدیل کردئے گئے ہیں۔


Numainda Express February 05, 2013
کراچی پولیس کے 15 ڈی ایس پیز کو تبدیل کردیا گیا۔ فوٹو: فائل

آئی جی سندھ فیاض احمد لغاری نے شہر میں 18 ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کے تبادلوں اور تقرریوں کے احکامات جاری کردیئے۔


ڈی ایس پی نعیم احمد کو کرائم برانچ ساؤتھ ون میں تعینات کیا گیا ہے ، ڈی ایس پی راجہ مشتاق کو کرائم برانچ ویسٹ، ڈی ایس پی جاوید ابراہیم کو ایس آر پی بیس ون، افتخار لودھی کو ایس ڈی پی او قائد آباد ، غلام شبیر ملک کو سی آئی ڈی، ہاشم خواجہ کو ایڈ من ایسٹ زون، سہیل افضل کو ایڈ من ویسٹ زون جبکہ نجم الحسن کا تبادلہ سی آئی ڈی میں کردیا گیا ہے۔


حکم نامے کے مطابق ڈی ایس پی شعیب خان کو اے سی ایل سی، ڈی ایس پی عتیق کو اے وی سی سی، فیصل نور کو اے وی سی سی، رستم نواز کو اے سی ایل سی، ڈی ایس پی وحید خان کو ایس آئی یو، خالد اعوان کو ڈی ایس پی سی آئی ڈی اور چوہدری سیف کو ایس ڈی پی او گلبہار تعینات کیا ہے۔ اس کے علاوہ نعیم احمد کو ایس ایچ او سہراب گوٹھ، شاہد محمود کو ایس ایچ او تیموریہ جبکہ ناصر مشوانی کو ایس ایچ او گلشن معمار تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔