عمران اپنے والد کی کرپشن کے پیسوں سے باہر پڑھنے گئے حنیف عباسی

عمران خان کے والد کو کرپشن کرنے پر نوکری سے برطرف کیا گیا، طلال چوہدری


ویب ڈیسک July 11, 2017
عمران خان نااہل اور ان کی جماعت پر پابندی عائد ہوگی، حنیف عباسی: فوٹو : فائل

مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے عمران خان پر یہودیوں اور بھارت کے ایجنٹ ہونے کا الزام لگایا ہے۔

الیکشن کمیشن کے باہرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن میں عمران خان کے حیلے بہانے جاری ہیں، پیسہ ہمیشہ عمران خان کی کمزوری رہا ہے اور آج عدالت نے بھی عمران سے پوچھا ہے کہ یہ پیسہ کہاں سے آیا، خدشہ ہے کہ عمران خان کے والد نے بھی کرپشن کی ورنہ ایک ایس ڈی او کا بیٹا آکسفورڈ یونیورسٹی میں کیسے پڑھنے جاسکتا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: عمران خان جان بچانے کے لئے سابقہ بیوی سے ٹویٹ کرواتے ہیں

حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ عمران خان یہودیوں اور بھارت کے ایجنٹ ہیں، وہ روز ٹی وی پر آکر جھوٹ بولتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ان کے پاس بنی گالا کی منی ٹریل موجود ہے، انہوں نے 35 سال ہاتھ پھیلا کر عطیات جمع کئے اورصدقات و خیرات کے پیسوں سے بیرون ملک سرمایہ کاری کی، ان کے وکیل عدالت میں مان چکے ہیں کہ انہوں نے فارن فنڈنگ کی ہے، اب عمران خان نااہل ہونے والے ہیں اور الیکشن کمیشن نے بھی کہہ دیا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی عائد کرنے کی درخواست کریں گے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: عمران خان کی تین آف شور کمپنیوں کے شواہد سپریم کورٹ میں جمع کرا دیئے

رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ جے آئی ٹی کے بارے میں ہمارے خدشات گزشتہ روز سچ ثابت ہوئے، بڑے بڑے صندوقوں میں مفروضات کے سوا کچھ نہیں تھا، عمران خان اور شیخ رشید کو جے آئی ٹی کے اندر کے سوالوں کا پتہ کیسے چل جاتا تھا، ان دونوں میں ایک قدر مشترک یہ ہے کہ ان کے گھر انتظار کرنے اور رونے والا کوئی نہیں ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: وزیراعظم سے دشمنی میں عمران خان خودکش بمبار بنتے جا رہے ہیں

مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں نت نئی کہانیاں اور ڈرامے دیکھنے کو ملتے ہیں، اب کرپشن کی جو کہانی بنائی جارہی ہے اس کا مدعی وہ شخص بننا چاہتا ہے جس پر اخلاقی کرپشن ثابت ہوچکی ہے، ہم عمران خان کی حقیقت لوگوں کو بتانے پر مجبور ہیں، ان کے والد کو کرپشن کرنے پر نوکری سے نکالا گیا اور کرپشن کے پیسوں سے ہی عمران خان بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے گئے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ایک اشتہاری کی درخواست پر وزیراعظم کے بچوں کا احتساب ہو رہا ہے

طلال چوہدری نے کہا کہ یہ کسی صورت ممکن نہیں کہ کسی کی فرمائش پر وزیراعظم مستعفیٰ ہوجائیں ہمارے تمام اقدامات اس بات کی تائید کرتے ہیں کہ ہم نے ہمیشہ اداروں کا احترام کیا جس دن عوام کی جے آئی ٹی ہمیں گناہ گار کہے گی ہم اپنے گھر چلے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ بہت اچھی بات ہے کہ عدالت نے ہمارے بیانات اور دیگر ثبوت منگوائے ہیں یہ مخالفین کی چال تھی اور وہ خود اس جال میں پھنس جائیں گے، شیخ رشید نے جے آئی ٹی کو جاتی عمرا انوسٹی گیشن ٹیم کہا، ان سے پوچھا گیا کہ عید پر قربانی ہوگی یا نہیں تو انہوں نے کہا تھا کہ قصاب چلا گیا تھا اب وہ بتائیں کہ انہوں نے کس کو قصاب کہا تھا۔ عمران خان نے بھی ایمپائر کی انگلی کی بات کی تھی وہ بتائیں کس ایمپائر کی انگلی کی بات کرتے تھے، اعتزاز احسن نے کہا تھا کہ جے آئی ٹی نے سب اسکرپٹ کے تحت کیا تھا، 256 صفحات کی رپورٹ میں 256 غلطیاں ہیں، ہم جے آئی ٹی پر اپنے تحفظات سپریم کورٹ میں لارہے ہیں اور جو لوگ چاہتے ہیں کہ حکومت اور اداروں میں لڑائی ہو ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی سونامی صرف سوشل میڈیا پر ہوگی

مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ مقررہ وقت پر مکمل نہیں ہوئی اور گزشتہ روز جے آئی ٹی نے خود واضح کردیا کہ تفتیش نامکمل ہے اب یہ حیلے بہانے نہں سنیں جائیں گے ایسی حرکتیں کیوں کی جارہی ہیں جے آئی ٹی رپورٹ کا والیم 10 خفیہ رکھا گیا اور حکومت مخالف والا حصہ کیسے آسانی سے لیک ہوگیا۔