کرینہ کپورکس خوف میں مبتلا۔۔

کرینہ کپور ان دنوں اپنا وزن تیزی سے کم کرنے میں مصروف ہیں


ویب ڈیسک July 12, 2017
کرینہ کپور ان دنوں اپنا وزن تیزی سے کم کرنے میں مصروف ہیں، اداکارہ. فوٹو: فائل

بالی ووڈ کی ناموراداکارہ کرینہ کپور اپنے بیٹےتیمور سے بے انتہا محبت کرنے کے ساتھ اس کیلئے ہروقت فکر مند بھی رہتی ہیں حال ہی میں انہوں نےتیمور سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اپنے بیٹے کو اکیلا چھوڑنے سے خوف آتا ہے۔

کرینہ کپور ماں بن کر جتنی خوش ہیں اس سے کہیں زیادہ اپنے بیٹے کیلئے فکرمند ہیں، حال ہی میں انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ تیمور اپنی پیدائش کے بعد سے ہی بالی ووڈ کا مقبول ترین بچہ بن گیا ہے، میڈیانمائندگان اور فوٹوگرافرز ہروقت تیمور کی تصاویر کھینچنے کیلئے گھات لگائے بیٹھے رہتے ہیں جس کی وجہ سے کئی بار میرے بیٹے کی آنکھوں کونقصان پہنچا لہٰذا اب مجھے اسے اکیلا چھوڑنے سے بے حد خوف محسوس ہوتا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: تیمورعلی خان کا ''پٹھانی روپ'' سوشل میڈیا پرمقبول

دوسری جانب کرینہ نے ماں بننے کے دوران گزارے گئے وقت کو کتابی شکل دینے کا ارادہ ظاہرکیا ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق کرینہ کپور تیمور کی پیدائش سے قبل اور بعد میں گزارے گئے لمحات پر بہت جلد کتاب لکھیں گی جس میں وہ اپنے ماں بننے کے مراحل اور اس دوران کام کرنے کے واقعات کو بیان کریں گی، انہوں نے کہا ہے کہ یہ کتاب دلچسپ ہونے کے ساتھ خواتین کی رہنمائی بھی کرے گی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: تیمورکومیڈیا کے سامنے لانے کا آئیڈیا کس کا تھا؟

خیال رہے کہ کرینہ کپور ان دنوں اپنا وزن تیزی سے کم کرنے میں مصروف ہیں تاکہ سونم کپور اور ریحاکپور کی فلم ''ویرے دی ویڈنگ'' کی شوٹنگ کا جلد سے جلد آغاز کیا جاسکے،فلم میں کرینہ کپور مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔