تیمورکومیڈیا کے سامنے لانے کا آئیڈیا کس کا تھا؟

ویب ڈیسک  ہفتہ 17 جون 2017
سیف کرینہ نے کبھی تیمور کو میڈیا سے چھپانے کی کوشش نہیں کی؛فائل فوٹو

سیف کرینہ نے کبھی تیمور کو میڈیا سے چھپانے کی کوشش نہیں کی؛فائل فوٹو

ممبئی: بالی ووڈ کے نواب سیف علی خان اور ان کی اہلیہ کرینہ کپور نے کبھی بھی اپنے بیٹے تیمور کو لوگوں سے چھپانے کی کوشش نہیں کی یہاں تک کہ تیمور کی تصاویراوراسے میڈیا کے سامنے پیش کرنے کا آئیڈیا بھی سیف کا ہی تھا۔

بالی ووڈ اداکارسیف اوراداکارہ کرینہ کے گھر گزشتہ برس دسمبر میں بیٹے کی ولادت ہوئی جس کا نام دونوں نے باہمی رضامندی سے تیمور علی خان پٹودی رکھا۔ تیمورنے جلد ہی خوبصورتی کے باعث وہ شہرت حاصل کرلی جو ہر کسی کی قسمت میں نہیں ہوتی جب کہ سیف اورکرینہ نے روایت کے برخلاف کبھی بھی اپنے بیٹے کو میڈیا یا لوگوں سے چھپانے کی کوشش نہیں کی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کرینہ اور تیمور کی نئی تصاویر کی سوشل میڈیا پر دھوم

حال ہی میں کرینہ نے اپنے 5 ماہ کے بیٹے کے ساتھ اداکارتشارکپور کے بیٹے لکش کی پہلی سالگرہ کے موقع پر شرکت کی جہاں انہوں نے فوٹو گرافرز کے سامنے تیمور کا ہاتھ ہلاکر سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سیف علی خان نہیں چاہتے وہ اپنے بیٹے کو دوسری مشہور شخصیات کے بچوں کی طرح  سب سے چھپا کررکھیں، لکش کی سالگرہ پرتیمور کو سب کے سامنے لانے کا آئیڈیا بھی سیف کا ہی تھا۔ اس حوالے سے سیف کا کہنا تھا کہ آج نہیں توکل تیمورکی تصویر میڈیا کے ہاتھ لگ ہی جانی ہے اس لیے اسے سب سے چھپانے کا کوئی فائدہ نہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کرینہ کے بیٹے تیمور کو جلد فلموں میں دیکھنا چاہتا ہوں، رنبیر کپور

اداکارنے مزید کہا کہ وہ اپنے بیٹے سے بے انتہا محبت کرتے ہیں اورروزاس کے ساتھ وقت گزارتے ہیں، ایک بچے کی زندگی میں اس کے والد کا کردار بہت اہم ہوتا ہے وہ چاہتے ہیں جب تیمور بڑا ہو تو ہمارے درمیان ایک مضبوط رشتہ بنا ہواہو۔

واضح رہے کہ تیمورسے قبل سیف علی خان کے دو بچے سارہ اور ابراہیم خان ہیں جو ان کی پہلی بیوی امریتا سنگھ سے ہیں اورتیمور ان کا تیسرا بیٹا ہے جس کی والدہ کرینہ کپور خان ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔