رنبیرکے گھروالوں سے متعلق اہم انکشافات

میری بہن ہمارے خاندان کی سب سے پاگل لڑکی ہے، رنبیرکپور


ویب ڈیسک July 13, 2017
ہم ایک دوسرے کو مزاحیہ پیغامات بھیجتے ہیں، اداکار: فوٹو : فائل

لاہور: بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرورنبیرکپورکے اپنے خاندان کے دیگر افراد سے بہت قریبی تعلقات ہیں اوروہ اکثراپنے والدین اور بہن بھائیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے جذباتی بھی ہوجاتے ہیں تاہم اگربات کی جائے اداکاراوراوران کی بہن کے درمیان تعلقات کی تودونوں کا رشتہ کچھ کھٹا کچھ میٹھا ہے۔

رنبیرکپورکی فلم ''جگاجاسوس'' کی ٹیم کی جانب سے ایک ویڈیو ریلیزکی گئی ہے، جس میں رنبیراپنے گھروالوں کے متعلق اہم انکشافات کرتے نظر آرہے ہیں۔ انہوں نے ویڈیو میں کہا کہ ان کا خاندان بہت بڑا ہے اس لیے روزانہ ہرکسی سے ملاقات کرنا بہت مشکل ہوجاتا ہے لہٰذا ہم لوگوں نے واٹس ایپ گروپ بنایا ہوا ہے جس کے ذریعے سب ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں رہتے ہیں اورایک دوسرے کو مزاحیہ پیغامات بھیجتے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کپورخاندان میں سب سے ''قابل'' کون؟

اداکارنے کہا کہ ہم سارے کزنزآپس میں بہت لڑائیاں کرتے ہیں لیکن ان لڑائیوں میں پیار بھی ہوتا ہے جب ہم لڑلڑ کر تھک جاتے ہیں تو ایک دوسرے کو خود ہی منالیتے ہیں، انہوں نے اپنی بہن ردھما کپور کے بارے میں انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ میری بہن ہمارے خاندان کی سب سے پاگل لڑکی ہے، وہ واٹس ایپ پرہم سب کو مزاحیہ پیغامات اورایموجیز بھیجتی رہتی ہے جس سے کبھی کبھی بہت پریشانی ہوجاتی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کا بھائی فلم نگری میں انٹری کیلئے تیار

اداکارنے بچپن کا ایک واقعہ مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بچپن سے ہی اپنی بہن کو پریشان کرنا بہت زیادہ پسند ہے، بچپن میں جان بوجھ کراس طرح کھانا کھاتا تھا کہ میرے منہ سے آواز آئے اورردھما میرے اس انداز پر سخت غصہ ہوجاتی تھی اوراٹھ کر چلی جاتی تھی اوراب وہ ہم سب کوتنگ کرتی ہے۔