کراچی کارساز میں ایل پی جی سلنڈر دھماکا 2 افراد زخمی

واقعہ تخریب کاری کا نتیجہ نہیں بلکہ اتفاقی حادثہ ہے، پولیس


ویب ڈیسک February 07, 2013
واقعہ تخریب کاری کا نتیجہ نہیں بلکہ اتفاقی حادثہ ہے، پولیس۔ فوٹو فائل

کارساز میں نجی کالج کی پارکنگ میں ایل پی جی سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہو گئے۔

دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ تخریب کاری کا نتیجہ نہیں بلکہ اتفاقی حادثہ ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر میڈیا کے نمائندوں کو دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔

مقبول خبریں