گولیمار فائرنگ سے فریال تالپور کا سابق گن مین ہلاک

عبد الرزاق اپنے گھر کے باہربیٹھا تھا جب موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اسے 2 گولیاں ماریں


Staff Reporter July 20, 2017
وزیر داخلہ سندھ نے ڈی آئی جی سینٹرل سے تفصیلی انکوائری رپورٹ طلب کر لی (فوٹو: فائل)

گولیمار میں فائرنگ سے فریال تالپور کا سابق گن مین ہلاک جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق گلبہار کے علاقے گولیمار حاجی مرید گوٹھ میں موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے45 سالہ عبد الرزاق شیخ ولد محمد اسماعیل شیخ زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ خون زیادہ بہہ جانے کے باعث وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا ، مقتول کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی ۔

مقتول حاجی مرید گوٹھ مکان نمبرK/719 کا رہائشی تھا ، پولیس کے مطابق مقتول پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور کا سابق گن مین اور پیپلز پارٹی کے کو چیئر مین آصف علی زرداری کے چیف سیکیورٹی آفیسر بلال شیخ کا کزن تھا ، واضح رہے بلال شیخ چند سال قبل خودکش بم دھماکے میں جاں بحق ہو گئے تھے ، پیپلز پارٹی نے اسے عبد الرزاق شیخ کو بلدیہ عظمیٰ کراچی بن قاسم ٹاؤن میں 16 گریڈ کی ملازمت دلا دی تھی جس کے بعد سے اس نے گن مینی چھوڑ دی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے وقت عبد الرزاق اپنے گھر کے باہر گلی میں کچھ لوگوں کے ساتھ بیٹھا کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان نے قریب سے دو گولیاں ماریں اور فرار ہو گئے ، وزیر داخلہ سندھ سہیل انور خان سیال نے واقعے نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی سینٹرل سے تفصیلی انکوائری رپورٹ طلب کر لی تھی ، ذرائع کے مطابق تفتیشی افسران نے اپنی ابتدائی رپورٹ میں بتایا ہے کہ عبد الرزاق کو علاقے کے ایک پلاٹ کے تنازع پر قتل کیا گیا ہے، کافی دنوں سے پلاٹ پر قبضے کے حوالے سے تنازعہ چل رہا تھا۔ کہ واقعے کے وقت عبد الرزاق اپنے گھر کے باہر گلی میں کچھ لوگوں کے ساتھ بیٹھا کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان نے قریب سے دو گولیاں ماریں اور فرار ہو گئے ، وزیر داخلہ سندھ سہیل انور خان سیال نے واقعے نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی سینٹرل سے تفصیلی انکوائری رپورٹ طلب کر لی تھی ، ذرائع کے مطابق تفتیشی افسران نے اپنی ابتدائی رپورٹ میں بتایا ہے کہ عبد الرزاق کو علاقے کے ایک پلاٹ کے تنازع پر قتل کیا گیا ہے، کافی دنوں سے پلاٹ پر قبضے کے حوالے سے تنازعہ چل رہا تھا۔