خیبرپختونخوا میں گورنرراج کے بعد بنوں میں واضح تبدیلی آ رہی ہے، جہاں عوام نئی صوبائی انتظامیہ کی ستائش کررہے ہیں۔
بدلتا،نکھرتا،مضبوط خیبرپختونخوا کے تحت صوبے میں گورنرراج کے بعد نئی حکومت نے عوامی فلاح وبہبود کے لیے انتظامی سرگرمیاں تیزکردی ہیں۔ بنوں کے شہریوں نے بہتری کے اقدامات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بنوں میں صفائی کا نظام بہتر بنانے کے لیے سڑکوں اور بازاروں سے گندگی ہٹائی جا رہی ہے۔
شہریوں کے مطابق بنوں میں تجاوزات خاتمے کے لیے ضلعی انتظامیہ متحرک ہے، شہربھرکی اہم سڑکوں کی بحالی کا عمل جاری ہے۔ بنوں کے اسپتالوں میں علاج معالجے،ادویات کی فراہمی اورشہرمیں نکاسی آب کا مسئلہ بھی تقریباًحل ہوگیا ہے۔ پی ٹی آئی دور میں طویل عرصہ تک التوا کا شکار رہنے والے ترقیاتی کام دوبارہ شروع ہوگئے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ بنوں کے سرکاری تعلیمی اداروں کو بھی بہتر بنایا جارہا ہے اور ضلعی افسران کڑی نگرانی کیلئے خود موجود ہیں۔