خودکش حملہ آور کے کراچی میں داخل ہونے کا الرٹ جاری

سفیدرنگ کی ٹویوٹا کرولا کار نمبر 26582 میں سوار نوجوان ایئرپورٹ پرحملہ کرسکتاہے


Staff Reporter July 26, 2017
سفیدرنگ کی ٹویوٹا کرولا کار نمبر 26582 میں سوار نوجوان ایئرپورٹ پرحملہ کرسکتاہے۔ فوٹو : نیٹ

محکمہ داخلہ سندھ سمیت آئی جی سندھ اورکراچی پولیس چیف کو ایک الرٹ لیٹر جاری کیا گیا ہے جس میں اس بات کی اطلاع ملی ہے کہ خودکش حملہ آور (نوجوان) کراچی میں داخل ہوا ہے۔

حساس ادارے کی جانب سے محکمہ داخلہ سندھ سمیت آئی جی سندھ اورکراچی پولیس چیف کو ایک الرٹ لیٹر جاری کیا گیا ہے جس میں بتایاگیا ہے کہ باوثوق ذرائع سے اس بات کی اطلاع ملی ہے کہ خودکش حملہ آور (نوجوان) سفید رنگ کی ٹویوٹا کرولا کار نمبر 26582 کے ہمراہ کراچی میں داخل ہوا ہے۔

خط میں مزید بتایا گیا ہے کہ کار سوار خودکش حملہ آور وہیکل بون امپروائس ایکسپلوزیو ڈیوائس (VBIED) کے ذریعے کراچی ایئر پورٹ پر حملہ کر سکتاہے لہٰذا اس حوالے سے شہرمیں ہر سطح پر انتہائی فل پروف سیکیورٹی اقدامات کو یقینی بنایاجائے۔