- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
- ایل ڈی اے نے 25 ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے پرمٹ اور مجوزہ لے آﺅٹ پلان منسوخ کردیے
- امریکا نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد ویٹو کردی
عمران خان کی سپریم کورٹ سے پاناما کیس کا فیصلہ جلد سنانے کی درخواست
اسلام آباد: چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے سپریم کورٹ سے پاناما کیس کا فیصلہ جلد سنانے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم عدالت عظمیٰ کے فیصلے کا انتظار کررہی ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ پوری قوم کو پاناما کیس کے فیصلے کا انتظار ہے لہذا سپریم کورٹ سے درخواست ہے کہ کیس کا فیصلہ جلد سنایا جائے تاکہ قوم آگے بڑھ سکے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں حالات بگڑ رہے ہیں، معیشت تباہ ہوگئی ہے لیکن ساری حکومت وزیراعظم کی کرپشن بچانے میں مصروف ہے لیکن 4 میں سے 2 صوبے اور وکلا وزیراعظم سے استعفیٰ مانگ رہے ہیں جب کہ لاہور کا اتنا بڑا حادثہ ہوا وزیراعظم مالدیپ چلے گئے حالانکہ ملک کو اس وقت چیف ایگزیکٹو کی ضرورت ہے اور وہ ملک میں موجود ہی نہیں ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے ابھی تک ایک بینکنگ ٹرانزیکشن نہیں دی اور جو دستاویزات دیں وہ فراڈ نکلیں، یہ لوگ بجائے اپنی صفائی پیش کرنے کے کہہ رہے ہیں کہ ملک میں باقی بھی سب کرپٹ ہیں جب کہ لوگوں کو خریدنے کیلیے پیسہ استعمال ہورہا ہے، یہ قوم کو پاگل سمجھتے ہیں اور 30 سال سے بیوقوف بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کے دبئی میں ڈیڑھ ڈیڑھ ارب روپے کے گھر ہیں اور ان کے وزیر اقامے لیے پھر تے ہیں، یہ سارے قوم کے مجرم ہیں اور واقعی گاڈ فادر ہیں جب کہ کسی جمہوریت میں کبھی نہیں ہواہوگا کہ کسی ملک کا وزیراعظم اقامہ لیکردوسرے ملک کا سیلز منیجربنا ہو۔
چیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ فلیٹ لینے کی منی ٹریل جو ناممکن تھی وہ بھی عدالت میں دکھادی جب کہ ایک کھلاڑی 60 لاکھ روپے کا فلیٹ لیتا ہے اور اس کا مقابلہ چوری کے پیسا باہر بھیجنے والے سے کرایا جارہا ہے، میرے باہر کمائے پیسے پر ٹیکس وہاں لگنا تھا مگر برطانیہ نے اس حوالے سے کچھ نہیں کہا جب کہ میں اگر نااہل ہوا تو یہ بہت چھوٹی قیمت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت خورشید شاہ اور پیپلزپارٹی اچھا کام کررہے ہیں کیوں کہ پیپلزپارٹی فرینڈلی اپوزیشن کی راہ سے ہٹ گئی ہے۔
عمران خان نے ایک بار پھر جنگ اور جیو کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میر شکیل الرحمان اپنے میڈیا گروپ کو کرپٹ مافیا کو بچانے کے لیے استعمال کررہے ہیں اور جو خاندان 30 سالوں سے قوم کا پیسہ لوٹ رہا ہے یہ ان سے پیسے لے کر انہیں تحفظ فراہم کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کا کام کسی کو بچانا نہیں ہے جب کہ حق وسچ کے ساتھ کھڑے صحافیوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔