پاناما کیس؛ اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا حکم

ویب ڈیسک  جمعـء 28 جولائی 2017

 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پاناما کیس میں وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ نے نواز شریف کو نااہل قرار دینے کے علاوہ ان کے بچوں مریم ، حسین اور حسن نواز کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر علاوہ اسحاق ڈار کے خلاف بھی نیب میں ریفرنس دائر کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کرتے ہوئے جے آئی ٹی اور ایف آئی اے کے مواد کو بھی مدنظر رکھا جائے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔