کرکٹ چیمپئنز ٹرافی میں فتح پر سرفراز احمد کو بی ایم ڈبلیو کار کا تحفہ

کاوئنٹی کرکٹ میں اچھی کارکردگی پیش کرنے کی کوشش کروں گا، کپتان


Sports Reporter July 28, 2017
کاوئنٹی کرکٹ میں اچھی کارکردگی پیش کرنے کی کوشش کروں گا، کپتان۔ فوٹو : محمد نعمان / ایکسپریس

KARACHI: چیمپئنز ٹرافی میں فتح پرقومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو بطور ستائش یوسف دیوان گروپ کے تحت جے ایس بینک کے تعاون سے بیش قیمت کار پیش کی گئی۔

بطور ستائش یوسف دیوان گروپ کے تحت جے ایس بینک کے تعاون سے بیش قیمت کار ملنے پر کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ کاوئنٹی کرکٹ میں اچھی کارکردگی پیش کرنے کی کوشش کروں گا، اس حوالے سے کسی دباؤ کا شکار نہیں، امید ہے کہ پرفارمنس اچھی رہے گی۔

سرفراز نے کہا کہ کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے سے میرے تجربے میں اضافہ اور مزید سیکھنے کا موقع ملے گا تاہم جمعے کو برطانوی ہائی کمیشن سے پاسپورٹ ملنے کی توقع ہے جس کے اگلے روز انگلینڈ روانہ ہوجاؤں گا۔