10 سال سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں سویلین آبادی بھی نشانہ بنی

گذشتہ برسوں میں دیسی ساختہ دھماکا خیز مواد بڑے پیمانے پر تباہی کا باعث بنا.


Numainda Express February 11, 2013
اس نئی ٹیکنالوجی کا مقابلہ کرنے کیلیے کام ہورہا ہے تاہم عوام کو آگاہی ضروری ہے. فوٹو: فائل

گزشتہ10 سال کے دوران ملک میں دیسی ساختہ دھماکا خیزمواد سے جہاں سیکیورٹی فورسزکو مختلف جگہوں پر نشانہ بنایا گیا ہے وہاں سویلین آبادی بھی اس کا بڑی حد تک شکارہوئی ہے۔

دنیا کے مختلف ملکوں کی طرح پاکستان میں بھی دیسی ساخت کے بم بڑی تباہی کا باؑعث بن رہے ہیں ۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں سیکیورٹی ادارے تباہی کا باعث بننے والی اس نئی ٹیکنالوجی کا مقابلہ کرنے کیلیے انتہائی کامیابی کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور پیشہ ورانہ ادارے بھی قائم کیے گئے ہیں تاہم لوگوں کو اس بارے میں آگاہی فراہم کرنا بھی ضروری ہے تاکہ مختلف جگہوں پر تباہی کا باعث بننے والے دیسی ساختہ بموں کا مقابلہ کیا جا سکے۔

7

ملک کے اندر گزشتہ10سال کے دوران دیسی بموں سے بہت تباہی ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس ٹیکنالوجی پرکم لاگت آنے کے باعث جنگجو اس کا استعمال زیادہ کر رہے ہیں اور یہ دیسی ساختہ بم مختلف سائز میں تیار کیے جاتے ہیں۔