نواز شریف کی ریلی روکنے کے لیے درخواستیں مسترد

ویب ڈیسک  بدھ 9 اگست 2017
نواز شریف کو سپریم کورٹ نے نااہل قرار دیا انہیں ریلی نکالنے سے روکا جائے، درخواست گزار۔ فوٹو : فائل

نواز شریف کو سپریم کورٹ نے نااہل قرار دیا انہیں ریلی نکالنے سے روکا جائے، درخواست گزار۔ فوٹو : فائل

 اسلام آباد: ہائیکورٹ نے نوازشریف کی ریلی روکنے کی درخواستوں کو مستردکر دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے نواز شریف کی ریلی روکنے کے لیے دائر درخواستوں کی سماعت کی، اس موقع پر درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو سپریم کورٹ نے نااہل قرار دیا جب کہ وہ ریلی نکال رہے ہیں اس لیے نواز شریف کو ریلی نکالنے سے روکا جائے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : شریف خاندان کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی درخواستیں خارج

عدالت عالیہ نے دلائل سننے کے بعد نواز شریف کی ریلی روکنے کی درخواستوں کو مسترد کردیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔