بالائی علاقوں میں پھر برفباری بند سڑکیں نہ کھولی جاسکیں

پنجاب میں دھند کے باعث عوام کومشکلات، سلسلہ چند روزجاری رہنے کا امکان.


Numaindgan Express February 13, 2013
پنجاب میں دھند کے باعث عوام کومشکلات، سلسلہ چند روزجاری رہنے کا امکان۔ فوٹو: آئی این پی

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سردرہنے کا امکان ہے۔

کشمیر،گلگت بلتستان میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں موسم خشک اور سرد رہا۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ اور اتوارکو پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر اورگلگت بلتستان میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ دوسری جانب پنجاب میں شدید دھند سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ دھند کا سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

3

دریں اثنا گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ پھر سے شروع ہوگیا ہے۔لیکن مری سے ایبٹ آباد، سوات کے پہاڑی علاقوںکس زرے گھٹ اور کنڈاو، گلیات، نتھیاگلی،ایوبیہ اور ٹھنڈیانی کی رابطہ سڑکیں تا حال بند ہیں جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔دیربالامیں بارش و برفباری کے بعد منقطع ہوجانیوالی بجلی ایک ہفتہ بعد بھی بحال نہ ہو سکی۔ اہل علاقہ نے حکومت سے بجلی کی سپلائی اور بالائی علاقوں میں بند رابطہ سڑکیں بحال کرنے کیلیے اقدامات کرنیکا مطالبہ کیا ہے۔